کہانی

Poet: نادیہ عنبر لودھی By: Nadia umber Lodhi, Islamabad

کس قدر غم گین چہرہ ہے زندگی کا
جھریوں بھرا
آنسوؤں سے اٹا
اداسی کا نغمہ گنگناتا ہوا
موت کا نوحہ سناتا ہوا
جینے کی سزا بُھگتتے لوگ
اک دن مرجاتے ہیں!
کیا عجب المیہ ہے
زندگی سے ہارے لوگ
مر کر ایک ہو جاتے ہیں
سب بد نیک ہو جاتے ہیں

Rate it:
Views: 502
05 Jan, 2018