Add Poetry

کہاں کہاں سے مٹائے گا خوش گماں میرے

Poet: Tariq Butt By: Gul Bose, Karachi

کہاں کہاں سے مٹائے گا خوش گماں میرے
تیرے بدن سے تیری روح تک نشاں میرے

کہیں بھی جا کے بسا لے تو بھول کی بستی
محیط ہیں تیرے، یادوں کے آسماں میرے

اگرچہ فاصلہ دو چند کر لیا تو نے
رواں دواں ہیں تیری سمت کارواں میرے

میں جاؤں بھی تو کہاں، چھوڑ کر تیری گلیاں
تو کر گیا سبھی رستے دھواں دھواں میرے

عبور ہوتے نہیں ، روز طے تو کرتا ہوں
یہ ہجر فاصلے یہ بحرِ بے کراں میرے

میں اپنے جذبوں کی شدت سے خوف کھاتا ہوں
کہ دشمنوں سے ہیں بڑھ کر یہ رازداں میرے

میں خواب زار کی کرتا تو ہوں چمن بندی
اجاڑ دے نہ کوئی آ کے گلستاں میرے

شگوفے آ گئے پلکوں پہ درد کے آخر
چھپا سکے نہ مرے راز، رازداں میرے

Rate it:
Views: 595
23 Feb, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets