کہنے میں ہمیں ایسا کوئی عار نہیں ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

کہنے میں ہمیں ایسا کوئی عار نہیں ہے
دنیا میں کوئی اپنا طلب گار نہیں ہے

کیوں دل کی تسلی کے لئے دل کو تسلی دیں
سچ بات ہے کسی کو ہم سے پیار نہیں ہے

سو طرح سے دنیا کو آزما لیا ہم نے
ہم کیا کریں اب کوئی اپنا یار نہیں ہے

اپنی ہی موج میں چلے جاتے ہیں زینہار
جو روک لے وہ سامنے دیوار نہیں ہے

عظمٰی نہیں معلوم یہ کیا مقام ہے
اپنا دیکھا بھالا یہ دیار نہیں ہے

Rate it:
Views: 424
31 Oct, 2011