Add Poetry

کہیں پیدا کوئی مجنوں کہیں فرہاد کرتے ہیں

Poet: عامر عطا By: مصدق رفیق, Karachi

کہیں پیدا کوئی مجنوں کہیں فرہاد کرتے ہیں
وفا کے نام پر تازہ ستم ایجاد کرتے ہیں

کسی کے دل میں بسنے کے لئے فریاد کرتے ہیں
مگر اہل جہاں ظالم ہمیں برباد کرتے ہیں

کئی ایسے ادھورے کام ہیں اس کے علاوہ بھی
یہ خوش فہمی نہ رکھنا ہم تمہیں ہی یاد کرتے ہیں

یقیں مانو کسی سے مشورہ کرتے نہیں ہیں ہم
مرید عشق ہیں اور عشق کو استاد کرتے ہیں

ترے آنے سے کیا مستی چڑھی بستی کے لوگوں پر
پرندوں کو رہا پر چوم کر صیاد کرتے ہیں

عطاؔ ہم کو زمانے سے الگ کرنے کی خواہش ہے
وہ ہم کرتے نہیں جو دوسرے افراد کرتے ہیں
 

Rate it:
Views: 5
04 Apr, 2025
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets