Add Poetry

کی نہیں جا سکتی حالت لفظوں میں بیان

Poet: UA By: UA, Lahore

کی نہیں جا سکتی حالت لفظوں میں بیان
کیسے تنگ کرتی ہیں تمہاری یادیں مہربان

یہ سوچا تھا بنا تمہارے آسانی سے جی لیں گے
لیکن سوچوں کے مطابق جینا ہوتا نہیں آسان

لمحہ لمحہ بے چینی میں ایسے کٹتا ہے
ایسا لگتا ہے رہتی ہے سولی پر یہ جان

لوگو! نہ سمجھاؤ دیوانوں کو عقل کی باتیں
دانشمند دیوانوں کی نظروں میں ہیں نادان

کچھ حاصل نہ ہوگا عظمٰی دل کے کاروبار میں
چھوڑو بھی یہ باتیں کہ ہم اچھے ہیں نادان

Rate it:
Views: 430
01 Jul, 2014
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets