کیا ایسا بھی ہوا کرتا ہے
کیا انساں خدا بھی ہوا کرتا ہے
ابلیس کو سجدوں سے کیا حاصل
دل صاف نہ ہو تو کیا سجدہ ہوا کرتا ہے
حاصل بھی کبھی لا حاصل ہوا کرتا ہے
کیا ہر کام یقیں سے ہوا کرتا ہے
تقدیر و تدبیر میں یہ کیسی الجھن
کیا ہر فیصلہ خدا کا ہی ہوا کرتا ہے
کیا ایسا بھی ہوا کرتا ہے
کیا ایسا بھی ہوا کرتا ہے