سنا ہے کہ لوگ کہتے ہیں
یہ جہاں عالمی گاوں بن گیا ہے
لیکن مجھے کیوں لگتا ہے
اس گاوں میں
انساں اپنی شناخت کھو گیا ہے
سنا ہے کہ لوگ کہتے ہیں
سب فاصلے مٹ گئے ہیں
لیکن مجھے کیوں لگتا ہے
ایک ہی گھر میں رہنے والے
ایک دوسرے سے دور ہوگئے ہیں
جب لوگ یہ کہتے ہیں
تو میں اپنے دماغ سے پوچھتا ہوں
کیا واقعی ہی
یہ جہاں عالمی گاوں بن گیا ہے ؟
سب فاصلے مٹ گئے ہیں ؟
اس سے پہلے کہ
دماغ کوئی جواب دے
میرا دل یہ پکار اٹھتا ہے
میں تو نہیںمانتا
لوگ مانتے ہیں تو مانتے رہیں