Add Poetry

کیا کریں گے؟

Poet: Kundi Bilal Hussain Bashi By: Bilal Hussain Kundi, Kundian Mianwali

زرہ زرہ سی ان الجھنوں میں پڑے رہیں گے تو کیا کریں گے؟
ھم اپنی اپنی انا کی ضد پہ اڑے رہیں گے تو کیا کریں گے؟

ابھی تو بدلیں گے کئ موسم، دکھوں کے آنے طوفان ہونگے
ہمارے سرپہ غموں کے بادل کھڑے رہیں گے تو کیا کریں گے؟

ابھی سے میلے جو دل ہوے تو کٹے گی کیسے یہ زندگانی۔۔؟
ہمارے آپس میں اختلاف بڑھے رہیں گے تو کیا کریں گے؟

لوگوں نے کرنی ہے سر کشی بھی ، چھین لینی ہے سب خوشی بھی
باشی دل میں غبار رکھ کر لڑے رہیں گے تو کیا کریں گے؟

Rate it:
Views: 469
02 May, 2017
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets