کیا ہے اونچائی محبت کی بتاتے جاؤ
Poet: آتش اندوری By: مصدق رفیق, Karachiکیا ہے اونچائی محبت کی بتاتے جاؤ
پنچھیوں اڑ کے یوں ہی خواب دکھاتے جاؤ
پیڑ پتھر کا جواب آج بھی دیتے پھل سے
چوٹ کھاؤ بھلے پر رشتہ نبھاتے جاؤ
یوں بھی پیغام محبت کا پہنچ جائے گا
ساتھ انساں کے پرندوں کو بساتے جاؤ
شہر میں کام بہت سارے سمے لیکن کم
مت کرو بات مگر ہاتھ ہلاتے جاؤ
اک دو مت بھید تو ہر گھر میں ہوا کرتے ہیں
ان کو نیتا جی ہوا مت دو بجھاتے جاؤ
گاؤں میں ناؤ تھی کاغذ کی سفر آساں تھا
اک مسافر ہوں یہاں راہ دکھاتے جاؤ
گالیاں ایسے ہی دو مجھ کو ہمیشہ آتشؔ
غلطیاں میری اسی طرح بتاتے جاؤ
More Sad Poetry






