کیا ہے تیری آرزو کیا ہے تیری جستجو
Poet: UA By: UA, Lahoreکیا ہے تیری آرزو کیا ہے تیری جستجو
کیوں حراساں ہو گیا ہے اسقدر اے خوبرو
کیوں تیرے دل کو سکوں ایک پل آتا نہیں
کیوں کوئی چہرہ حسیں دل کو تیرے بھاتا نہیں
دلربا منظر کوئی تجھ کو پسند آتا نہیں
تیرے چہرے کی اداسی کس لئے جاتی نہیں
مسکراہٹ کیوں تیرے ہونٹوں پہ اب آتی نہیں
تیری آنکھوں میں نمی آتی ہے تو جاتی نہیں
پوچھ اپنے دل سے کر کے خود کو اپنے روبرو
کیا ہے تیری آرزو کیا ہے تیری جستجو
More General Poetry






