کیاپوچھتےہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamکیاپوچھتےہو کیسےزندگی بسرکرتاہوں
بچھڑےساتھی کویادشام وسحرکرتاہوں
رات کی خاموشی کہ سہمےسناٹےمیں
چاندسےاس کی باتیں شب بھرکرتاہوں
ستاروں کی آنکھیں بھی نم ہوجاتی ہیں
میں جب اس کی یادمیں آنکھیں ترکرتاہوں
جب وصل کی کوئی صورت نظرنہیں آتی
میں اپنےرب کی رضاپرصبر کرتا ہوں
وہاں وہ مجھےملنےکوبےقرارہوگی
یہاں میں رورو کرچھلنی جگرکرتاہوں
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad