کیسے وقت گزر جاتا ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreپتہ ہی نہیں چل پاتا ہے
کیسے وقت گزر جاتا ہے
دن ہفتہ اور ہفتہ مہینہ
مہینہ سال میں بدل جاتا ہے
پتہ ہی نہیں چل پاتا ہے
کیسے وقت گزر جاتا ہے
ایسے دن رات گزرتے ہیں
جیسے کہ اک پل جاتا ہے
پتہ ہی نہیں چل پاتا ہے
کیسے وقت گزر جاتا ہے
بچپن خواب کے جیسا اور
شباب بڑھاپا بن جاتا ہے
پتہ ہی نہیں چل پاتا ہے
کیسے وقت گزر جاتا ہے
سب دیکھتے رہ جاتے ہیں
یہ کیا سے کیا ہو جاتا ہے
پتہ ہی نہیں چل پاتا ہے
کیسے وقت گزر جاتا ہے
More General Poetry






