کیونکہ قسمت میں نہ تھی
Poet: UA By: UA, Lahoreپارسائی سے بھی نہ ہوئی شنوائی
بےحجابی سے بھی نہ ہاتھ آئی
کیونکہ قسمت میں نہ تھی
یہ محبت قسمت میں نہ تھی
چاہتیں لٹا کر بھی ن ہ پائی
بے وفائی نے بھی نہ دلائی
کیونکہ قسمت میں نہ تھی
یہ محبت قسمت میں نہ تھی
بخششوں سے بھی مل نہیں پائی
چھین کر بھی کہیں نہیں پائی
کیونکہ قسمت میں نہ تھی
یہ محبت قسمت میں نہ تھی
تابعداری بھی کام نہ آئی
سرکشی سے نہ بات بن پائی
کیونکہ قسمت میں نہ تھی
یہ محبت قسمت میں نہ تھی
More General Poetry







