کیوں تم مجھے اتنا یاد آتی ھو

Poet: AF(Lucky) By: AF(Lucky), Saudi Arabia

کیوں تم مجھے اتنا یاد آتی ھو

میری خامشیوں میں
گنگنا جاتی ھو

میری بےچنیوں کو
بڑھا جاتی ھو

میرے دل میں تم کیسی
ہلچل مچا جاتی ھو

میری تنہائیوں کو
بڑھا جاتی ھو

کیوں تم مجھے اتنا یاد آتی ھو

اپنی معصوم سی باتوں
سے مجھے ہنسا جاتی ھو

میرے غصے پے بھی تم
کیسے مسکرا جاتی ھو

میرے کچھ کہیے بنا ہی
کیسے سب سمجھا جاتی ھو

میری مصروفیت میں بھی
میرے اشک بہا جاتی ھو

کیوں تم مجھے اتنا یاد آتی ھو

خود کو روکنا مشکل ھو جاتا ہے
تم دور سے مجھے کیسی صدا دے جاتی ھو

میری آنکھوں سے
نیند چرا جاتی ھو

میری راہوں میں
تم دیپ جلا جاتی ھو

میرے لئے ہر روز نئے
لفظ تحریر کر جاتی ھو

میری یاد میں تم کیوں
خود کو بھول جاتی ھو

کیوں تم مجھے اتنا یاد آتی ھو

Rate it:
Views: 1328
24 Apr, 2011
More Love / Romantic Poetry
" کون کہتا ہے کہ ہم بستے ہیں ان کے دل میں " کون کہتا ہے کہ ہم بستے ہیں ان کے دل میں
وہ تو وقت گزاری کے لئے آ جایا کرتے ہیں۔
ہم نے تو اُن کی یاد میں پلکیں سجا رکھی تھیں مگر
وہ خواب میں بھی اکثر روٹھ کر چلے جایا کرتے ہیں۔
دل کے چراغ ہم نے بڑی چاہ سے جلائے
وہ بے رخی کی ہوا سے بجھا جایا کرتے ہیں۔
اک ہم کہ ان کے نام پہ دنیا لٹا چکے ہیں
اک وہ کہ جنہیں ہم فرصتوں میں یاد آیا کرتے ہیں۔
محفل میں غیر لوگوں کو سینے سے وہ لگا کر
مظہرؔ کو دور رہنے کا سمجھایا کرتے ہیں۔
ہر بار ٹوٹ کر بھی یہی سوچتے ہیں مظہرؔ
شاید وہ اب کی بار وفا کو نبھایا کرتے ہیں۔
جن کو سمجھ لیا تھا مقدر کی روشنی ہم نے
وہ دل میں تیرگی کا دھواں چھایا کرتے ہیں۔
ہم رازِ دل سنائیں تو ہنستے ہیں لوگ سارے
وہ زخمِ دل مگر زمانے سے چھپایا کرتے ہیں۔
مظہرؔ عجیب لوگ ہیں اس شہرِ بے مروّت کے
چہرے کی مسکراہٹ سے جو دل آزمایا کرتے ہیں۔
ہم نے تو عمر رکھ دی تھی ان کی چاہت پر
وہ نامِ وفا لے کے یوں ہی ہمیں بہلایا کرتے ہیں۔
دل کو یقین تھا کہ وہ اپنے ہی رہیں گے
دل کو مگر ہر بار وہ ہمیشہ جھٹلایا کرتے ہیں۔
ہم زخم چھپاتے ہیں زمانے کی نظر سے
وہ زخمِ جگر اور بھی گہرا لگایا کرتے ہیں۔
محفل میں ملا کرتے ہیں اپنوں کی طرح وہ
تنہائی میں احساس مگر کھایا کرتے ہیں۔
اک ہم ہیں کہ ہر بات کو دل سے ہی لگائیں
اک وہ ہیں کہ ہر بات پہ مسکایا کرتے ہیں۔
جس روز سے دیکھا ہے بدلتے ہوئے اُن کو
آئینے بھی اب ہم سے نظریں چرایا کرتے ہیں۔
مظہرؔ یہ محبت بھی عجب قرض ہے ایسا
ہم جان لٹاتے ہیں، وہ ٹھکرایا کرتے ہیں۔
سو بار بھلانے کی قسم کھائی تھی دل نے
سو بار وہی یاد چلے آیا کرتے ہیں۔
دل چیخ اُٹھے، آنکھ مگر اشک نہ برسائے
کچھ درد بھی تہذیب سے تڑپایا کرتے ہیں۔
مظہرؔ نہ سمجھ پائے محبت کا تقاضا
جو لوگ بچھڑ جاتے ہیں، یاد آیا کرتے ہیں۔
MAZHAR IQBAL GONDAL