Add Poetry

کیوں دشت و بیاباں میں سرکار گھومتے ہو

Poet: UA By: UA, Lahore

کیوں دشت و بیاباں میں سرکار گھومتے ہو
کس کھوج میں ہو آخر کیوں یار گھومتے ہو

منزل کی آرزو میں مسافت کی عادتوں نے
مجبور کر دیا ہے جو ناچار گھومتے ہو

منزل کو پالیا ہے لیکن سکوں نہیں ہے
انہی راستوں پہ آ کے ہر بار گھومتے ہو

ٹھکرائے جا چکے ہو اک بار جس گلی سے
کیوں اَس گلی میں جا کے بار بار گھومتے ہو

سراب میں جز پیاس کے کچھ بھی نہ مل سکے گا
عظمٰی اِسے بتادو بے کار گھومتے ہو

Rate it:
Views: 561
11 Jun, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets