کیوں میری جان کرتے ہو۔۔۔۔۔
Poet: UA By: UA, Lahoreکیوں میری جان کرتے ہو
یوں پریشان کرتے ہو
کبھی مجھے رَلاتے ہو
نظر ویران کرتے ہو
مسرت کا میری خود ہی
کبھی سامان کرتے ہو
کبھی ہوتے ہو میزباں
کبھی مہمان کرتے ہو
آپ مشکل میں ڈال کے
مشکل آسان کرتے ہو
ایسے انداز بدلتے ہو
مجھے حیران کرتے ہو
کیوں میری جان کرتے ہو
یوں پریشان کرتے ہو
More General Poetry






