Add Poetry

کیوں نہ اک محفلِ حسد سجا دیں

Poet: عامر By: Amir Salam, Mansehra

کیوں نہ اک محفلِ حسد سجا دیں
اور اس میں سخن سرا بٹھا دیں

شعر گوئی ہو ، شعر خوانی ہو
پھر مکرر جناب فرما دیں

بنے تحسین و آفریں کا سما
واہ ، ارشاد ، خوب کی صدا دیں

کون سمجھے ہماری شاعری کو
یہ ضروری نہیں ہے سمجھا دیں

ہم چراتے نہیں ہیں اپنا ہے
یاد بھی ہے زبانی ، کیا سنا دیں ؟

کس نے علمِ عروض ہے سیکھا ؟
شعر کہنے سے پہلے بتا دیں

ان کا مقصد تو صرف شہرت ہے
خدمتِ خلق تو نہیں ، گلہ دیں

سچی باتیں تو کڑوی لگتی ہیں
سارا میٹھا ہی آپ کو کِھلا دیں

آپ بھی ان کے یار ہیں عامرؔ
اپنی اصلاح بھی تو فرما دیں

Rate it:
Views: 588
28 Feb, 2018
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets