کیوں کریدا ہے زخم دل
Poet: Mohammad Sadiq Mushwani By: Mohammad Sadiq Mushwani, Quettaکیوں کریدا ہے زخم دل آخر
ہم نے پائی کہاں منزل آخر
موج طوفاں کا جب گذر ہوگا
پناہ مانگے گا یہ ساحل آخر
ہوہی جائیں گی اب ملاقاتیں
آئے مرقد پہ بہ مشکل آخر
اے ہوا اب بدل دے رخ اپنا
بجھ گیا ہے چراغ یہ بل آخر
کیوں چمن کے ہیں سارے پھول اداس
صادق جاکر کبھی تو مل آخر
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad