گردن میں اپنی خم رکھو

Poet: SHABEEB HASHMI By: SHABEEB HASHMI, Al-Khobar

وفا رکھو جفا رکھو
خدارا کچھ بھرم رکھو
نظر رکھو اثر رکھو
نہیں تو کچھ شرم رکھو

یوں ٹوٹو نہ کہ بکھر جاؤ
آئینہ ھے تو سنور جاؤ
نگاہ رکھو حیاء رکھو
ھم پہ کچھ کرم رکھو

یہ دنیا ھے بدل ڈالو
جنوں کا خود پہ رنگ ڈالو
سفر رکھو ہنر رکھو
دل میں گوشہء نرم رکھو

خوف خدا میں ڈھل جاؤ
قیامت قریب سنمبھل جاؤ
جنوں رکھو تو سکوں رکھو
گردن میں اپنی خم رکھو

Rate it:
Views: 1007
27 Jul, 2013