گرچہ میں سیاہ کار خطا وار ہی سہی
Poet: UA By: UA, Lahoreایسا نہیں کہ میری چاہ میں اثر نہیں
وہ ہم سے دور دور سہی بےخبر نہیں
گرچہ میں سیاہ کار خطا وار ہی سہی
لیکن میری کوئی بھی دعا بے اثر نہیں
رب کریم پر میرا کامل ایمان ہے
اس لئے میری دعائیں بے ثمر نہیں
یہ رحمت عالم کی امت کا شرف ہے
اپنا کوئی بھی کار ریا بے ثمر نہیں
گرچہ فتح مقدور ہو بے فکر نہ رہنا
یہ نہ سمجھنا اپنا عدو بے ضرر نہیں
ہر مورچہ پہ باخبر رہنا مجاہدوں
دشمن بھی ہوشیار ہے وہ بے خبر نہیں
ہر حال میں قائم رکھو اس دل کا اعتبار
کوئی کہہ نہ پائے تم سے تم معتبر نہیں
More General Poetry






