گنبد خضرا کے سائے میں

Poet: saiyaan_sham By: saiyaan_sham, rawalpindi

گنبد خضرا کے سائے میں
خیال یار کے سنگ
میں بیٹھ کے آئی ہوں
اس پاک فضا میں
میں رو کے آئی ہوں
مدینے کی پر نور گلیوں میں
خود کو کھو کے آئی ہوں
میں خیالوں خیالوں میں
کعبہ سے ہو کے آئی ہوں
اے میرے رب
اے میرے محمد صلی الله علیہ وسلم
میں تیرے در پر اب دنیا چھوڑ کے آئی ہوں
ماضی کے گناہوں پر
سب اپنی خطاؤں پر
میں من اپنا رول کے آئی ہوں
پلکوں کی جھولی میں
تیری رحمت کے سہارے
نادم اپنے شرمندہ آنسو میں لائی ہوں
خیالوں خوابوں میں
اکثر میں مدینے آئی ہوں

Rate it:
Views: 727
24 Jul, 2013