گھراس کاسداکےلیے آباد رہتا ہے
جسےاسم اعظم کاوظیفہ یادرہتا ہے
انہیں میراخیال نہیں آتا کبھی
جن کی یاد میں دل ناشادرہتاہے
ایک بار تومل جاؤخدا کے لیے
دل بےقرار کرتایہی فریاد رہتا ہے
مجھےاپنےپیار کاغلام بنا کر
وہ پیاراستم گرخودآزادرہتا ہے
ہرگھڑی ہچکیاں جوآتی رہتی ہیں
لگتا ہےاصغرکسی کویادرہتا ہے