Add Poetry

ہاں تجھ کو پیار کروں گا سدا خیالوں میں

Poet: Dr.Zahid Sheikh By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore ,Pakistan

کیوں تو نے دل کو لگایا ہے ایک شاعر کے
کہ مفلسی میں تجھے کچھ بھی دے نہیں سکتا
یہ سیم و زر کا جہاں ہے
تو سوچ لے تو ذرا
دوچار دن کی محبت کا
فائدہ کیا ہے
میں چاہتا ہوں بنا لوں
تجھے شریک حیات
مگر تو چھوٹے سے گھر میں
نہ خوش رہے گی کبھی
آسائشوں کی طلب گار تو رہے گی سدا
ہے اونچ کی دنیا
تو چھوڑ دے گی مجھے
جدید دور مین الفت سے کام چلتا نہیں
ہو پاس عہدہ و پیسہ
تو بات بنتی ہے
کہاں تلک تو مرے پیار ہی سے
بہلے گی
کہے گی کار نہیں
میرے پاس بنگلہ نہیں
نہ کر سکیں گے جو بجلی کا بل
ادا دونوں
محبتوں کو کہاں تک نبھائیں گے دونوں
ابھی تو اور بہت سے بلوں کا ذکر نہیں
جنھیں ادا بھی جو کر دیں تو
روٹی چلتی نہیں
کرا سکوں گا نہ شاپنگ
نہ ہوٹلنگ تجھ کو
نہ لا سکوں گا میں میک اپ کی
مہنگی چیزیں کبھی
تجھے بنایا ہے قدرت نے ایک شہزادی
مگر شاہانہ سے ملبوس
کیسے دوں گا تجھے
یہ سوچ کر میں بہت
دور تجھ سے رہتا ہوں
تو چھوڑ دے مجھے تنہا یہ تجھ سے کہتا ہوں
ہاں تجھ کو پیار کروں گا سدا خیالوں میں
اداس ہو کے بہت مفلسی کے حالوں میں
کیوں تو نے دل کو لگایا ہے ایک شاعر سے
کہ مفلسی میں تجھے کچھ بھی دے نہیں سکتا

Rate it:
Views: 521
04 Feb, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets