تم سے محبت کا
دعوٰی تو نہیں
ہاں مگر یہ سچ ہے
کہ تمہاری آنکھوں کی نمی
ویران کرتی ہے
تم سے محبت کا دعوٰی تو نہیں
ہاں مگر یہ سچ ہے
کہ تمہارے چہرے کی اداسی
پریشان کرتی ہے
تم سے محبت کا
دعوٰی تو نہیں
ہاں مگر یہ سچ ہے
کہ تمہارے ہونٹوں کی مسکان
شادمان کرتی ہے
تم سے محبت کا
دعوٰی تو نہیں
ہاں مگر یہ سچ ہے
کہ تمہارے لہجے کی شرارت
حیران کرتی ہے
تم سے محبت کا
دعوٰی تو نہیں
ہاں مگر یہ سچ ہے
تم دِکھائی نہ دو تو
اپنی ہستی بےجان لگتی ہے
تم سے محبت کا
دعوٰی تو نہیں
ہاں مگر یہ سچ ہے
تم نظر آجاؤ تو
جان میں جان پڑتی ہے
تم سے محبت کا
دعوٰی تو نہیں
ہاں مگر یہ سچ ہے