ہجر آنکھ میں اترا
Poet: hira By: hira, gojraہجر آنکھ میں اترا اور کچھ نہ نظر آیا
محبت ہے اندھی ڈگر یہ اب سمجھ آیا
اداسیاں حواسوں پہ اس طرح سے حاوی ہوئیں
تنہائیوں کا ہے لمبا سفر یہ اب سمجھ آیا
یہ تیرا شہر ہے مایا اور تیری ذات مایا
تیری سنگت میں رہا بے خبر یہ اب سمجھ آیا
تو محبتوں میں بے حس و بے اثر تھا
توکیوں عمر بھر شوخیوں میں رہا یہ اب سمجھ آیا
غم جاناں ہے لپیٹے ہوئے اندھیروں ًٰمیں
کبھی نہ ہوگی سحر یہ اب سمجھ آیا
لا حاصل تمناؤں کی تکمیل کہاں ممکن ہے
لازم ہے نہ ہو اس بے وفا کا ذکر یہ اب سمجھ آیا
More Sad Poetry






