Add Poetry

ہجر کا تارا ڈُوب چلا ہے ڈھلنے لگی ہے رات وصی

Poet: Wasi Shah By: Tariq Baloch, hub chowki

ہجر کا تارا ڈُوب چلا ہے ڈھلنے لگی ہے رات وصی
قطرہ قطرہ برس رہی ہے اُشکوں کی برسات وصی

تیرے بعد یہ دنیا والے مجھ کو پاگل کر دیں گے
خوشبو کے دیس میں مجھ کو لے چل اپنے ساتھ وصی

یُونہی چُھپ کی مُہر لگا کر کب تک گُم سُم بیٹھو گے؟
خاموشی سے دم گُھٹتا ہے چھیڑو کوئی بات وصی

چُھوڑ وصی اب اس کی یادیں تُجھ کو پاگل کر دیں گی
تُو قطرہ ہے وہ دریا ہے دیکھ اپنی اُوقات وصی

Rate it:
Views: 3265
26 Nov, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets