ہر ایک کے گناہ کو اپنا گناہ سمجھ لیتا ہوں

Poet: Ch Tanweer Sarwar By: Ch Tanweer Sarwar,

ہر ایک کے گناہ کو اپنا گناہ سمجھ لیتا ہوں
طوفاں کو بھی میں ہوا سمجھ لیتا ہوں

ہوتا جا رہا ہوں کتنا نا سمجھ میں
ہر بے وفا کو ا پنا دلربا سمجھ لیتا ہوں

ہو گئی ہے عادت سی تیرے انتظار کی
اڑتے آنچل کو میں تیری ادا سمجھ لیتا ہوں

پی لیتا ہوں مئے ا س واسطے ساقی
مئے کو بیمار دل کی شفا سمجھ لیتا ہوں

روٹھ جاتے ہیں وہ جب ہم سے شاکر
اسے میں محبت کی سزا سمجھ لیتا ہوں

Rate it:
Views: 496
10 Jun, 2014