ہر خواب کو سراب
Poet: UA By: UA, Lahoreاک بار ہم سے کہہ دو میں تیرا ہو گیا ہوں
تیری چاہتوں کی وادی میں کھو گیا ہوں
برسوں تمہارے ہجر کی راتوں میں جاگتا رہا
اب وصل کی پناہوں میں آ کے سو گیا ہوں
تم سے بچھڑا تو مسکراہٹیں بکھیرتا رہا
لیکن تمہیں ملنے کے بعد آج رو گیا ہوں
اب تو تمہیں مجھ سے کوئی شکایت باقی نہیں رہی
میں سارے گلے شکوے اشکوں سے دھو گیا ہوں
اپنے ہر خواب کو سراب کے سپرد کر دیا
ریگ جنوں میں آیا ہوں اور کھو گیا ہوں
More General Poetry







