Add Poetry

ہر لمحہ انتظار کا

Poet: UA By: UA, Lahore

ہر لمحہ انتظار کا بڑھتا چلا گیا
یوں دور جدائی کا گزرتا چلا گیا

ان کے پاس آنے جانے کی تمنا میں
ہاتھوں سے میرے وقت پھسلتا چلا گیا

دنیا سے کوئی بات چھپائی نہیں گئی
آنکھوں کی زباں راز دل کھلتا چلا گیا

دل سے ان کا نام مٹانا ممکن نہیں رہا
جن کا نقش ہمارے دل پہ بنتا چلا گیا

اک دوستی کے پیچھے تنہائیاں ملیں
اپنا ہر ایک دوست دشمن بنتا چلا گیا

سوچا کہ ہم بھی دل کا رشتہ جوڑ کے دیکھیں
پھر اپنوں سے رشتہ اپنا ہر اک ٹوتتا چلا گیا

خوشیوں سے اپنا دامن پہلے بھی تہی تھا
اور اب غموں کا ساتھ بھی چھوٹتا چلا گیا

درد ہجر جس نے نہ چھوڑا میرا ساتھ
ہر زخم دل زخم جگر بھرتا چلا گیا

صحرائے زندگی کا طویل تر سفر
چلتے رہے چلتا رہا چلتا چلا گیا

عظمٰی ہمارے سامنے طویل راستہ
طویل سے طویل میں ڈھلتا چلا گیا

Rate it:
Views: 924
30 Jan, 2009
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets