ہر کوئی آلودگی کا ہے شکار
Poet: Dr.Ahmad Ali Barqi Azmi By: Dr.Ahmad Ali Barqi Azmi, New Delhiآج کل ماحول ہے نا سازگار
ہر طرف ہے ایک ذہنی انتشار
ہے بڑے شہروں میں جینا اک عذاب
ہر کوئی آلودگی کا ہے شکار
آ رہے ہیں لوگ شہروں کی طرف
گاؤں کا نا گفتہ بہ ہے حال زار
نت نئے امراض سے ہے سابقہ
پر خطر ہے گردش لیل و نہار
آرہا ہے جس طرف بھی دیکھئے
ایک طوفان حواد ث بار بار
بڑھتی جاتی ہے گلوبل وارمنگ
لوگ ہیں جس کے اثر سے بیقرار
ہے دگرگوں آج موسم کا مزاج
گرد ش حالات کے ہیں سب شکار
جس کو دیکھو بر سر پیکار ہے
دامن انسانیت ہے تار تار
ہے گلوبل وارمنگ احمد علی
اک مسلسل کرب کی آئینہ دار
More General Poetry







