ہرلب کی دعا
Poet: Bint_e_Khalid By: Salwa Khalid, karachiاےخدا جب تلک چاند ستارے جگمگاتے رہے
ہم وطن کی راہ میں جان لٹاتے رہے
رہے میرا وطن سدا یونہی سلامت
ہم وطن پھولوں کی مانند مسکراتے رہے
محبت کرے ہر شخص وطن سے میرے
ننھے منے بچے گیت وطن کے گاتے رہے
کسانوں دہقانوں کو عطا کر محنت کا شعور
کھیت سر زمین وطن کے سونا اگاتے رہے
سدا یونہی رہے بلند آزادی کا پرچم
ہر سو امن و اماں کے علم لہراتے رہے
ہو کوئی قائدسا دیدہ ور یوں تو ممکن نہیں
رہنما ہاں کے قائد کے فرمان بجا لاتے رہے
More General Poetry






