Add Poetry

ہزار باتوں پہ ہم اکثر یونہی خاموش ہیں رہتے

Poet: عائشہ ارشاد کھوکر By: عائشہ ارشاد کھوکر, Satrah (Sialkot)

ہزار باتوں پہ ہم اکثر یونہی خاموش ہیں رہتے
لوگ کہتے ہیں مغرور اور کبھی پاگل ہیں کہتے

یوں تو سنتے ہیں ہر روز بہت اچھے الفاظ بھی
مگر ہم لفظوں سے زیادہ لہجے ہیں سمجھتے

بات کرتے ہیں سیدھی زہر کی مانند
ہم باتوں باتوں میں بات نہیں بدلتے

خیال رکھتے ہیں رشتوں کے تقد س کا مگر
نا قدری کرنے والوں کو ہم دوبارہ نہیں ملتے

یہ لوگ جو بن بیٹھے ہیں خدا، سُن لیں
ہم رب کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے
 

Rate it:
Views: 504
01 Jun, 2022
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets