Add Poetry

ہزاروں دشمن ہیں ہم پروا نہیں کرتے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

ہزاروں دشمن ہیں ہم پروا نہیں کرتے
اپنی خودداری کا ہم کبھی سودا نہیں کرتے

ہمارے لیے تو صرف اپنا الله ہی کافی ہے
مدد کے لیے غیرکی سمت دیکھا نہیں کرتے

حق بات کہتے ہوئے ہم ڈرتے نہیں ہیں
کسی سے شکوےگلے بےجا نہیں کرتے

ہر حال میں ثابت قدم رہنا سیکھا ہے
اعلیٰ ظرف لوگ کبھی بہکا نہیں کرتے

زندگی میںنشیب و فراز تو آتے رہتے ہیں
اصغرکی طرح صابر لوگ غم دنیا نہیں کرتے

Rate it:
Views: 360
20 Jun, 2011
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets