Add Poetry

ہستی کا مِری حشر بپا دیکھتے ہوئے

Poet: رشید حسرتؔ By: رشید, Quetta

ہستی کا مِری حشر بپا دیکھتے ہوئے
وہ رو ہی دیا مُجھ کو بُجھا دیکھتے ہوئے

ہم وہ کہ کبھی وقت سے بھی ہار نہ مانیں
برباد کِیا آپ نے کیا دیکھتے ہوئے 

انجان علاقہ تھا، کِیا میں نے تعیُّن
قِبلے کا، فقط قِبلہ نُما دیکھتے ہوئے

مرمر تھا ماں کی قبر پہ نہ باپ کی کبھی
چھلکی ہے آنکھ کتبہ لگا دیکھتے ہوئے

سو جانا چاہیئے کہ نہِیں شب کا جاگنا
اچھّا، وہ شب کا ایک بجا دیکھتے ہوئے

کل تک جو مِرے ایک اِشارے پہ فدا تھے
مُنہ پھیر گئے وقت بُرا دیکھتے ہوئے

بوسِیدہ ہو کے چاک ہوئی ہے جگہ جگہ
مزدُور کے جو تن پہ قبا، دیکھتے ہوئے

بھائی کی یاد آئی ہے بے ساختگی کے ساتھ
بیریں کا پیڑ گھر میں لگا دیکھتے ہوئے

لوٹ آ تو مِرے دوست ترے بعد تِری بزم
نمناک ہوئی آنکھ سجا دیکھتے ہوئے

اللہ کا تُو شُکر ادا کر کہ نہیں ہے
تذلِیل نہ کر، اُس کو گدا دیکھتے ہوئے

بیٹی جو کہہ دیا ہے تُجھے، دل سے کہہ دیا
حسرتؔ ہے سر پہ ہاتھ حیا دیکھتے ہوئے

Rate it:
Views: 505
23 Jun, 2021
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets