ہم آپ کی نزر دو جہاں کرتے ہیں

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

ہم فون پہ جو باتیں میری جاں کرتے ہیں
بھلا اس سے آپ کا کیا زیاں کرتے ہیں

آپ کو اس بات کا علم نا ہو شاید
ہم آپ کی دوستی پہ بڑا مان کرتے ہیں

آپ نے تو بہت کچھ میرے نام کیا
لیجیے ہم آپ کی نزر دو جہاں کرتےہیں

وہ کہتی ہے اگلے جہان کیوں نہیں جاتے
آپ جیسے نیک انسان کیا یہاں کرتے ہیں

میری ہر بات کو وہ نظر انداز کردیتے ہیں
جب اپنی دردبھری روداد ہم بیاں کرتے ہیں

Rate it:
Views: 377
05 May, 2011