ہم آپ ہی تو ہیں
Poet: UA By: UA, Lahoreہیں باادب کہ بے ادب ہم آپ ہی تو ہیں
اپنے پہ ستم کا سبب ہم آپ ہی تو ہیں
غیروں سے شکایت کریں تو کیوں بھلا کریں
غیروں پہ بھروسہ کریں تو کیوں بھلا کریں
اپنے ہنر پہ کیوں بھلا تکیہ نہیں کریں
جو خود پہ بھروسہ کیا پھر کیا نہیں کریں
اپنا ہر ایک کام کیوں اوروں پہ ڈال دیں
کرنے کا اپنے کام کیوں ہم کل پہ ٹال دیں
کیونکر ہر ایک کو ہم اپنے دل کا حال دیں
اپنے ہی ہاتھ خود کو کیوں مشکل میں ڈال دیں
جب کوئی رازداں ہوا پھر راز کیوں رہے
سب سے جدا اپنا کوئی انداز کیوں رہے
گر تھوڑی اختیاط سے جو کام لیا جائے
کتنی قباحتوں کو خود تمام کیا جائے
اپنے لئے اپنا مطب ہم آپ ہی تو ہیں
ہیں باادب کہ بے ادب ہم آپ ہی تو ہیں
اپنے پہ ستم کا سبب ہم آپ ہی تو ہیں
More General Poetry






