Add Poetry

ہم اب بھی سوئے رہے تو

Poet: UA By: UA, Lahore

ہم اب بھی سوئے رہے تو سوتے رہ جائیں گے
زمانے کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ جائیں گے

خواب کے راستوں میں دیر تک چلتے چلتے
ایک دن حقیقت سے بہت دور چلے جائیں گے

ہم اگر خود سے دور ہوگئے تو یہ سمجھے لینا
ایک خود سے ہی نہیں دنیا سے بچھڑ جائیں گے

جو لوگ جگ میں اپنے بھی نہیں ہو پاتے
پھر وہ دوسروں کو کیسے اپنا بنا پائیں گے

اپنی ناکامیوں کا کوئی تو سبب ہوگا
اس حقیقت کو بھلا کیسے پائیں گے

تیل نہ میسر ہو پھر دیپ کیسے جلتے ہیں
راکھ بن کر یہ دیئے خود ہی بکھر جائیں گے

ظلمتوں میں روشنی کرنے کی کوشش تو کرو
یہ نہ سوچو کہ ہم صدا محروم ہی رہ جائیں گے

ایک نہ ایک دن خوابوں کو پورا ہونا ہے
یہ حقیقت ہے خواب تعبیر پاتے جائیں گے

ایمان کامل عمل پیہم ہو تو سب کچھ ممکن ہے
دیکھنا ایک نہ اک دن اپنے سپنے سچ ہو جائیں گے

Rate it:
Views: 433
01 Mar, 2009
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets