ہم اپنی جستجو میں در در

Poet: UA By: UA, Lahore

ہم اپنی جستجو میں در در سفر کرتے رہے
کبھی اس نگر کبھی اس نگر جیون بسر کرتے رہے

خود اپنی جستجو نے ہم کو بہت تھکا دیا
کہ ہم اپنی ہی تلاش میں عمر بھر چلتے رہے

طویل تر مسافتوں کی کی گرد و غبار بن کر
اڑتے رہے چلتے رہے ادھر ادھر بکھرتے رہے

کبھی راہیوں کبھی راہزنوں کے نقش پا کی دھول
میرے تہی دامان میں سبھی راہبر بھرتے رہے

اس مختصر حیات سے ہمیں عظمٰی کیا نہیں ملا
جو نہیں ملا اس کے لئے بھی ہم شکر کرتے رہے

Rate it:
Views: 402
03 Aug, 2009