ہم جب تمہیں پکاریں گے
Poet: UA By: UA, Lahoreہم جب تمہیں پکاریں گے تم لوٹ آؤ گے
کب تک ہمارا ساتھ ایسے ہی نبھاؤ گے
وہ جو تمہاری روح میں تحلیل ہو چکا ہے
یہ ہو نہیں سکتا تم اسے بھول پاؤ گے
دل ہار کے جیتی ہوئی بازی کے بازیگر کو
کوئی کہہ نہیں پائے گا تم ہار جاؤ گے
سچ مان لیا ہم نے تمہارے بیان کو
اب اور کیسی کیسی قسمیں اٹھاؤ گے
اہل وفا کی جانچ بہت سہل ہے عظمٰی
تم ایک نظر میں انھیں پہچان جاؤ گے
More Sad Poetry







