ہم خوش گمانیوں میں رہتے ہیں آج بھی

Poet: UA By: UA, Lahore

ہم خوش گمانیوں میں غوطہ زن رہتے ہیں آج بھی
کہ اس دل میں امیدوں کے دئے روشن ہیں آج بھی

کہ ہم اس کی عنایت سے کبھی مایوس نہ ہوں گے
کہ ہم اس کی حمایت سے کبھی مایوس نہ ہوں گے

کہ ہم سے گردش دوراں ذرا ہشیار ہی رہنا
کہ ہم تیرے ستم کے وار دل پہ سہتے جائیں گے

مگر اے گردش دوراں ہمیں شکوہ نہیں ہوگا
کبھی اے گردش دوراں ہمیں شکوہ نہیں ہوگا

ہم خوش گمانیوں میں غوطہ زن رہتے ہیں آج بھی
کہ اس دل میں امیدوں کے دئے روشن ہیں آج بھی

اگرچہ دھوپ ہے تو کیا، کبھی سحاب پرسے گا
اگرچہ رات ہے تو کیا، کبھی انوار برسے گا

اگرچہ بن میں کانٹوں کی بڑی بہتات ہے لیکن
یہیں پھولوں سے چہرے بھی کبھی تو مسکرائیں گے
خوشی کے گیت گائیں گے میرا گلشن سجائیں گے

ہم خوش گمانیوں میں غوطہ زن رہتے ہیں آج بھی
کہ اس دل میں امیدوں کے دئے روشن ہیں آج بھی

کہ اس کی بے نیازی عیاں نیاز مندی ہے
لبوں پر مہر ہے پھر بھی نگاہوں میں کہانی ہے

کہ اس کے بن کہے ہم اس کی باتیں مان لیتے ہیں
بنا اس کے کہے ہم دل کا کہنا جان لیتے ہیں

ہم خوش گمانیوں میں غوطہ زن رہتے ہیں آج بھی
کہ اس دل میں امیدوں کے دئے روشن ہیں آج بھی

Rate it:
Views: 400
13 Dec, 2009