ہم سے اک ڈھنگ کا شعر بھی نہ ہوا

Poet: Faheem Ur Rehman Faheem By: Faheem Ur Rehman, Karachi

جو وعدہ وفا نہیں کرتے
ہم انسے ملا نہیں کرتے

پسند ہے انکو میری عاجزی شاید
کہ میری حاجت روا نہیں کرتے

جرم گر میرا ہے تو سزا دو مجھ کو
اس پہ ہم مک مکا نہیں کرتے

چاہتے ہیں سکون دل کچھ اور
اس لیئے نکاح نہیں کرتے

ہمیں اس بات سے نہیں سروکار
لوگ کیا کرتے ہیں کیا نہیں کرتے

ہم سے اک ڈ ھنگ کا شعر بھی نہ ہوا
لوگ دنیا میں کیا نہیں کرتے

Rate it:
Views: 347
12 Jan, 2011