ہم غزل جو لکھتے ہیں نظم جیسی ہوتی ہے۔۔۔
Poet: zeest.sun By: zeest.sun, u a eہم غزل جو لکھتے ہیں
نظم جیسی ہو تی ہے
ہم کو کیا پتہ لوگو
شاعری کیا ہو تی ہے
ہم کہاں کے شاعر ہیں
شعر کہنا کیا جانیں
ہم تو جب ہی لکھتے ہیں
اَنکہی جب ہوتی ہے
ہم کو کیا پتہ لوگو
شاعری کیا ہوتی ہے
شاعری سے بھی ہم کو
یوں شغف تو ہے لیکن
ہم تو جب ہی لکھتے ہیں
آنکھ جب یہ روتی ہے
ہم کو کیا پتہ لوگو
شاعری کیا ہوتی ہے
آپ ہی تو کہتے ہیں
ہم دیوانے پاگل ہیں
کیا پتہ کہ ہم اک دن
اس دیوانے پن میں ہی
اک دیوان لکھ ڈالیں
لوگ پھر ہمیں بولیں
شاعری یہ ہوتی ہے
ہم کو کیا پتہ لوگو
شاعری کیا ہوتی ہے
More General Poetry






