ہم غلط تھے ہمیں جھڑکتی تو
Poet: UA By: UA, Lahoreہم غلط تھے ہمیں جھڑکتی تو
کچھ نہ کہتی مگر بھڑکتی تو
خوب ہوتا کہ خوب نہ ہوتا
وہ ہماری طرح پھڑکتی تو
ہم بھی اس کا خیال رکھ لیتے
وہ ہمارا خیال رکھتی تو
ہم نظر بھر کے اسے تک لیتے
اک نظر وہ ادھر کو تکتی تو
ہم یوں بےباک نہ ہوئے ہوتے
وہ بھی گرچہ ذرا جھجکتی تو
اپنا بھی اختیار نہ جاتا
ہاں اگر وہ نہ کچھ بہکتی تو
خشک آنکھوں میں ڈوبتی سی نمی
نہ ٹپکتی مگر چمکتی تو
ہم بھی کچھ تشنگی مٹا لیتے
ساقی مینا سے مہ چہکتی تو
More General Poetry






