Add Poetry

ہم نے آج کا سارا دِن کچھ ایسے تمام کیا

Poet: UA By: UA, Lahore

ہم نے آج کا سارا دِن کچھ ایسے تمام کیا
ہماری ویب ڈاٹ کوم کے دوستوں کے نام کیا

سبھی شاعروں کے کلام پڑھنے کے بعد
داد و تحسینِ کلام دی تبصرہءِ کلام کیا

اپنے کلام پہ بھیجے گئے قیمتی نذرانوں کو
دِل سے قبول کیا اور دِل سے احترام کیا

عید کی آمد آمد ہے ہر طرف یہ شور ہے
سب کو مبارک باد دی عید کا سلام کیا

عید پہ مہمانوں کی مہمان نوازی کے لئے
خوب سارا کام کِیا ہے، خوب اہتمام کِیا

عید کی تیاریوں کا خصوصی انتظام کیا
ایک ذرا سی دیر نہیں صبح سے تا شام کیا

عظمٰی سب کاموں کے ساتھ ایک اور کام کیا
اپنے پیاروں کو یاد کیا، دِن کا اختتام کیا

Rate it:
Views: 402
06 Aug, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets