ہم نے جس کا حوصلہ بڑھایا ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

 ہم نے جس کا حوصلہ بڑھایا ہے
اسی نے ہمیں راہ سے ہٹایا ہے
برسوں کا تعلق جس سے وابسطہ ہے
وہ ہم سے کہتا ہے تو پرایا ہے
جس کا دامن تھامے رکھا ساری عمر
اس نے ہم سے اپنا ہاتھ چھڑایا ہے
جھوٹے سپنوں کی دنیا میں رہتے تھے
سچائی نے آئینہ دِکھایا ہے
سوئے پڑے تھے گہری نیند کے سائے میں
ایک بھیانک چیخ نے ہمیں جگایا ہے
ہم کِس پہ الزام دھریں بربادی کا
ہم نے اپنے آپ کو آپ ستایا ہے
عظمٰی ہم ہی اپنے دشمن آپ رہے
اپنے ہاتھوں دِل کا چین گنوایا ہے

Rate it:
Views: 420
06 Sep, 2013