ہم نے قسمت کو آزمایا بس
Poet: UA By: UA, Lahoreہم نے قسمت کو آزمایا بس
ہمیں کچھ اور نہیں آیا بس
اپنی ہر جستجو ناکام رہی
جو تھا نصیب وہی پایا بس
رات، مَیں اور میری تنہائی
دھوپ میں ایک میرا سایا بس
اشک رسوائی اور تنہائی
یہی کچھ زندگی سے پایا بس
ہم نے قسمت کو بدلنا چاہا
اور قسمت سے دغا کھایا بس
ہم نے قسمت کو آزمایا بس
ہمیں کچھ اور نہیں آیا بس
More General Poetry






