Add Poetry

ہمارے حال سے واقف کوئی تو ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

اضطرابی کیفیت ہے اور جنوں کی حالت ہے
اضطراب میں بھی لیکن سکوں کی حالت ہے

عجب حالات اب کے زندگی میں آئے ہیں
جسے ہم بھی نہ سمجھ پائے ایسی حالت ہے

میرے آئینے کو میرے روبرو کردو
اسی سے پوچھ لوں میری کیسی حالت ہے

میرے حالات سے واقف نہیں کوئی دوجا
بجز تیرے میرے خدا یہ جیسی حالت ہے

محرم راز کوئی اپنا بھی جہان میں ہے
ورنہ ہم بھی کہتے بے کلی کی حالت ہے

ہمارے حال سے واقف کوئی تو ہے عظمیٰ
وگرنہ جی نہیں پاتے جو اپنی حالت ہے

Rate it:
Views: 475
12 Nov, 2008
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets