Add Poetry

ہمیشه دور ہی رہتا ہوں میں

Poet: محمد یوسف راہی By: محمد یوسف راهی, Karachi

جہاں باتیں ہوں صرف نفرت کی
نہ ہو عزت بھی کوئی عزت کی
جہاں سودا ہوتا ہو بس ایماں کا
جہاں باتیں ہوتی ہوں قیمت کی

وہاں سےدور ہی رہتا ہوں میں
ہمیشہ دور ہی رہتا ہوں میں

جہاں دینا ہوبس دھوکا سب کو
اور کرنا ہو پہر پریشان سب کو
ناجائز کو جائز ثابت کر کے یاروں
یوں ہی کرنا ہو حیراں سب کو

وہاں سے دور ہی رہتا ہوں میں
ہمیشہ دور ہی رہتا ہوں میں

جہاں سچ کی نہ ہو کوئی وقعت
بس جھوٹ کی ہو یاروں عزت
صحیح غلط کی نہ ہوکوئی تمیز
غلط صحیح ہواور صحیح غلط

وہاں سے دور ہی رہتا ہوں میں
ہمیشہ دور ہی رہتا ہوں میں

یاروں مجھ سے ہوتی نہیں ہے
دھوکا دہی اور یہ غلط بیانی
جہاں ہو مکروفریب کی سازش
ظلم وستم ہو جہاں پر حاوی

وہاں سے دورہی رہتا ہوں میں
ہمیشہ دور ہی رہتا ہوں میں

جہاں کرپشن ہوتی ہو یاروں
جہاں پرلٹیرے لوٹ رہے ہوں
ان آنکھوں سے انجام اپنوں کا
دیکھ کر انجان بن رہے ہوں

وہاں سے دور ہی رہتا ہوں میں
ہمیشہ دور ہی رہتا ہوں میں

خدا سے دعا ہے اتنی سی رہی
چلائے مجھے وہ رہ پر سچ کی
دور رکھے مجھے ہر برائی سے
جہاں بھی ظالم اور لٹیرے ہوں

وہاں سے دور ہی رہتا ہوں میں
ہمیشہ دور ہی رہتا ہوں میں
 

Rate it:
Views: 378
17 Jul, 2018
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets