ہمیں بچپن سے شعر و سخن سے پیار ہے

Poet: Jamil Hashmi By: jamil Hashmi, Rawalpindi

ہمیں بچپن سے شعر و سخن سے پیار ہے
وہ انسان نہیں جسے اس سے انکار ہے

موسیقی کے سارے سر تال سیکھے ہیں
راگ بھیروی اور راگ پہاڑی تیار ہے

رہتے ہیں تلاش میں نئے لوگوں کی
ہر شخص یہاں اپنے فن کا فنکار ہے

جو رکھتا نہیں مراسم اہل سخن سے
ایسے لوگوں کی زندگی بڑی بے کار ہے

سمجھتا ہے وہی ہماری باتوں کو
جو علم کی دولت سے شرسار ہے

Rate it:
Views: 597
01 Feb, 2013