ہمیں جانے کا کہتے ہو تو پھر بلا نہ پاؤ گے
Poet: UA By: UA, Lahoreہمیں جانے کا کہتے ہو تو پھر بلا نہ پاؤ گے
جو ہمیں چھوڑ جاؤ گے توواپس آ نہ پاؤ گے
یہ دام الفت ہے اس سے ذرا دامن بچا کے چلنا
جو اس دام میں الجھے تو دامن بچا نہ پاؤ گے
دشت الفت میں گامزن ہو تو یہ سوچ کے رکھنا
یہاں آئے ہو تو واپس یہاں سے جا نہ پاؤ گے
تم نے خود ہنیں چاہا کہ تم سے رابطہ رکھتے
اور اب ہم سے یہ کہتے ہو کہ تم نبھا نہ پاؤ گے
بتاؤ تو سہی عظمٰی تمہیں کس نے بتایا تھا
ہمیں جو تم جگاؤ گے کبھی سلا نہ پاؤ گے
More General Poetry






